جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا بیان پی ٹی آئی کے ترجمان کے طورپر تھا ،ٹیریان کیس میں سابق چیف جسٹس کو عمران خان نے کیا کہا؟ عطاء تارڑ تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 6  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاو ن خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا بیان پی ٹی آئی کے ترجمان کے طورپر تھا ،سابق چیف جسٹس کے عمران خان سے رابطے ہیں ،ٹیریان وائٹ کیس میں عمران خان نے ان کو کہا یہ مینیج کرلیں ،سات مارچ کو عمران خان کو ہر حال میں عدالت میں پیش ہونا ہوگا اور فرد جرم عائد ہوگی،

اگر عوام میں غلط تاثر گیا تو کوئی عدالتی آرڈر نہیں مانے گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہاکہ صبح سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا بیان سامنے آیا ،ان سے بصد احترام گزارش کرچکا ہوں کہ سیاست سیاستدانوں کا کام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے کو ان سے درخواست کی وہ ان کو سمجھ نہیں آئی،جو انہوں نے بیان دیا وہ پی ٹی آئی کے ترجمان کے طور پر تھا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سے ان کے رابطے ہیں ،ٹیریان وائٹ کیس میں عمران خان نے ان کو کہا ہے کہ یہ مینیج کرلیں ۔ انہوںنے کہاکہ اب آپ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان میں فلاں فلاں صلاحیت ہے ماضی میں آپ عمران خان کے سہولت کار تھے۔ انہوںنے کہاکہ چین کے ساتھ معاہدے کو تاریخ کا شکار کیا،کوشش کی کہ الیکشن سے پہلے اورنج لائن نہ بن سکے ،اپنے بھائی کے ہسپتال کو پروموٹ کرنے کیلئے لیور ٹرانسپلانٹ ہسپتال کو برباد کیا ،ڈاکٹر سعید اختر پاکستانیوں کی خدمت کیلئے آئے لیکن ان کو ذلیل کیا ۔انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کی مہم آپ نے خود چلائی ،پھر کہا کہ شہباز شریف کی تصویریں ہٹا دو ،کیا پرویز خٹک کی تصویریں ہٹائیں گئیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے 56 کمپنیاں رکوائیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو کلین چٹ دے دی اور نواز شریف کو سزا دینے کیلئے سپروائزری ججز لگائے گئے ،بتائیں ناں ڈیم فنڈ کہاں گیا؟۔ انہوں نے کہاکہ چوبیس جون کو کسی نے پلاٹ خریدا اور 25 کو جسٹس مظاہر علی نقوی نے خریدا ۔ انہوں نے کہاکہ چار کنال کا دس کروڑ میں خریدا گیا ،

سپریم جوڈیشل کونسل میں اس پر سماعت کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں ادارے پر سوالات اٹھ رہے ہیں ،یہ ریفرنس سماعت کیلئے کیوں مقرر نہیں ہوتا ؟اس کا جواب کون دے گا ؟۔ انہوں نے کہاکہ میں مؤدبانہ التجا کررہا ہوں کہ یا تو مسترد کردیں یا اس پہ سماعت کریں ،اس ادارے کی ساکھ اور عزت کو بچائیں ۔عطاء تارڑ نے کہاکہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ملکی حالات کے پیچھے عدالت ہے ،یہ عمران نیازی کو کوئی نہیں پوچھے گا کہ پیش ہوں ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ سات مارچ کو عمران خان کو ہر حال میں عدالت میں پیش ہونا ہوگا اور فرد جرم عائد ہوگی ،اگر عوام میں غلط تاثر گیا تو کوئی عدالتی آرڈر نہیں مانے گا ۔ انہوںنے کہاکہ اگر سہولت کاری جاری رہی تو پھر کوئی عدالت کا فیصلہ نہیں مانے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…