جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے عملے نے واپس کردی

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے عملے نے واپس کردی۔عمران خان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس ہاؤس میں موجود عملہ کو درخواست جمع کروائی تھی جس پر وہاں تعینات اہلکار نے وکیل سے کہا

آپ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں یہاں درخواست دائر نہیں ہوتی۔جس کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نے درخواست واپس لے لی۔لاہور ہائیکورٹ کے عملے کا کہنا ہے کہ ڈائری برانچ کاعملہ موجود نہیں،نمبرنہیں لگ سکتا، سکیورٹی عملہ درخواست کو مرکزی دروازے پر چھوڑ کر واپس روانہ ہوگیا،اظہرصدیق نے سکیورٹی عملے کے ذریعے درخواست بھجوائی تھی۔ اظہر صدیق نے کہاکہ چھٹی کے روز اسلام آباد پولیس نوٹس موصول کرانے پہنچ سکتی ہے تو درخواست بھی جمع کی جائے،ہماری درخواست کو سنا جائے۔فواد چودھری نے کہا عمران خان کو گرفتار کرنے کی ایک اور کوشش کی گئی حالانکہ اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی 9 مارچ تک کی حفاظتی ضمانت دے چکی ہے۔یہ لوگ لاشوں اور خون کی تلاش میں ہیں، عمران خان نے کا رکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے،انہوں نے کہا کہ شبلی فراز سمیت کسی نے نہیں کہا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود نہیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…