پشاور(این این آئی)ٹک ٹاک استعمال کرنے والے پولیس اہلکارہوجائیں ہوشیار ،ٹک ٹاک ویڈیومیں پولیس رولزکی خلاف ورزی پرپشاورمیں کانسٹیبل نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا،اہلکارنے اپنی ویڈیو ٹک ٹاک پرشیئرکی تھی۔ٹک ٹاک پر ویڈیو شیئر کرنا پولیس اہلکارکومہنگاپڑگیا،ٹک ٹاک میں پولیس رولزکیخلاف ورزی پرکانسٹیبل نوکری سے ہاتھ دھوبیٹھا، کمانڈنٹ ایف ارپی نے کانسٹیبل جمشید کی سروس سے برخاستگی کا فیصلہ کرلیا، افس آرڈر کے مطابق کانسٹیبل جمشید نے اپنی ٹِک ٹاک ویڈیوزمیں پولیس رولزکی خلاف ورزیکی،متعلقہ اہلکار کیخلاف محکمانہ انکوائری بھی کی گئی، اہلکار کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تاہم اس نے غیرتسلی بخش جواب جمع کیا، کانسٹیبل کو ذاتی حیثیت سے بھی بلایاگیا لیکن وہ حاضرنہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق پولیس لائنزدھماکہ کے خلاف احتجاج کرنے پرکانسٹیبل کونوکری سے ہٹایاگیاہے۔پولیس لائنزدھماکے سے متعلق جو بیان دیا تھاوہ ٹک ٹاک پروائرل ہواتھا۔