لاہو ر(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟،ملکی معیشت کا بیڑہ غرق شہباز شریف ٹولے نے کیا اور الزام عمران خان پر لگا رہے ہیں،یہ عوام کے غضب سے نہیں بچ سکتے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ آ چکی،کارکن تیاری شروع کر دیں،موجودہ مسائل کا واحد حل انتخابات ہی ہیں،حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب عوام کودینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، اب وہ وقت دور نہیں جب عمران خان وزیرِ اعظم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے،ہائیکورٹ نے محسن نقوی کو ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے کامزہ چکھا دیا ہے۔محسن نقوی اپنے مینڈیٹ سے تجاویز نہیں کر سکتے اب اس کو چس آگئی ہو گی۔اب آرام کریں اور جو کام ہے وہ کریں نہ ان سے مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے اور نہ امن وامان۔ بڑے شوباز کی طرح چھوٹے شو باز بننے کی کوشش نہ کریں۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں ملک ڈوبا ہوا ہے اور پی ڈی ایم ٹولہ کے غیرملکی دورے ختم نہیں ہو رہے۔ملکی معیشت کا بیڑہ غرق شہباز شریف ٹولے نے کیا اور الزام عمران خان پر لگا رہے ہیں،یہ عوام کے غضب سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟۔