اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

نواز الدین صدیقی نے بچوں سمیت اہلیہ کو گھر سے نکال دیا

datetime 4  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی ) بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے اہلیہ عالیہ صدیقی کو بچوں سمیت گھر سے نکال دیا۔عالیہ صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنے بچوں سمیت سڑک پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکار کی اہلیہ نے یہ دعوی کیا ہے کہ ان کے شوہر نوازلدین نے انہیں بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ہے۔ویڈیو میں نواز الدین کی بڑی بیٹی کو بھی روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ عالیہ کہتی ہیں کہ میری بیٹی بہت رو رہی ہے اور ہم بہت پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نوازالدین صدیقی کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔اداکار کی اہلیہ نے روتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کے پاس صرف 81 بھارتی روپے موجود ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ بچوں کو لے کر کہاں جائیں نہ ان کے پاس ہوٹل میں قیام کرنے کے پیسے ہیں نہ ہی گھر ہے۔دوسری جانب اس ویڈیو پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے نوازالدین صدیقی نے عالیہ کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کی تردید کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نوازالدین صدیقی کی اہلیہ پر ان کی ساس نے جائیداد کے تنازع پر مقدمہ درج کروایا تھا جبکہ نوازالدین صدیقی نے بھی عالیہ کو اپنی اہلیہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ (Live In Relationship) میں تھے جس پر عالیہ نے نوازالدین صدیقی پر ریپ کا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…