پنجاب کا چیف جسٹس کہہ رہا ہے، فواد چوہدری کی تہلکہ خیز آڈیو لیک ہو گئی

3  مارچ‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مبینہ آڈیو لیک کی تردید کردی۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے اس آڈیو کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ میری چیف جسٹس لاہور سے کبھی ملاقات ہوئی،

نہ ہی انہیں جسٹس مظاہر کی مدد کا کہا۔قبل ازیں رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی اپنے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔آڈیو میں فواد چوہدری اپنے بھائی سے دو ججوں میں رابطہ کرانے کی بات کررہے ہیں۔ آڈیو میں ہاں جی کے الفاظ سے آغاز ہوتا ہے اور فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اپنے لاہور کے سی جے (چیف جسٹس) کہہ رہے ہیں کہ میری کوئی جنرل کراؤ پنجاب کے ساتھ، دوسرا اپنا مظاہر کو ڈار صاحب کے ذریعے، فواد چوہدری کہہ رہے ہیں، اْن کو ذرا مل لیں، اْن سے کہیں کہ آپ کے ساتھ پورا ٹرک کھڑا ہے، آپ بتائیں کیا کریں؟ فواد چوہدری نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے کہا کہ میری ذاتی تجویز یہ ہے کہ تارڑ پر تین چار جگہ استغاثہ کرائیں اور اس پر 228 لگوائیں تاکہ اِن پر پریشر تو آئے۔فیصل چوہدری بولے کہ میں صبح کرلیتا ہوں جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ صبح اْن سے پوچھ کر مجھے بتانا۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنے متعلق آڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے، اس آڈیو کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو جسٹس مظاہر کی مدد کا بھی کبھی نہیں کہا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…