اماراتی ویزہ کے حصول کے لئے کن پاکستانیوں پر پابندی ہو گی؟ قونصل جنرل کا اہم اعلان

27  فروری‬‮  2023

کراچی (این این آئی)یو اے ای حکومت نے 18 سال سے کم عمر پاکستانیوں کے ویزوں کے حصول کے حوالے سے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل عتیق بخیت الرومیتی نے ایک انٹرویومیں بتایاکہ ’’ودیمہ‘‘نامی قانون کے تحت امارات میں ورک ویزہ رکھنے والے

پاکستانیوں کی بڑی تعداد بچوں کے حقوق کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ان قوانین میں خاص طور پر بچوں کے تعلیم کے حق پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا اور پاکستانیوں کی بڑی تعداد اپنے بچوں کو گھروں پر رکھ کر زیورِ تعلیم سے محروم کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ دنوں اہم اجلاس میں اس سلسلے میں سخت فیصلے کیے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم خاندانوں کو بچوں کے حقوق کے حوالے سے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کو تعلیم دلانا بہت ضروری ہے۔ یو اے ای حکومت کی جانب سے بچوں کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے بتایا کہ یو اے ای کے “ودیمہ” قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، پاکستانی والدین اپنے بچوں کے حقوق کا خاص خیال رکھیں اور انہیں تعلیم ضرور دلوائیں۔قونصل جنرل نے کہا کہ والدین بچوں کی تعلیم، صحت، آزادی سمیت دیگر حقوق کا خیال رکھیں، متحدہ عرب امارات میں 16 سے 17 لاکھ پاکستانی موجود ہیں، ودیمہ کا قانون ورک یا رہائشی ویزہ رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے ہے، خلاف ورزی کرنے والے پاکستانیوں کو امارات سے بے دخل کیا جاسکتا ہے اور نئے ویزوں کے حوالے سے سختی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسے پاکستانیوں کو ویزے دیے جائیں گے جو ودیمہ کے قانون پر مکمل عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائیں گے۔

بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزے کے امیدوار پاکستانی شہریوں کے لیے ایسی کوئی پابندی نہیں۔ یو اے ای حکومت تفریحی ویزہ والے پاکستانیوں کو خوش آمدید کہے گی اور ایسے شہریوں پر یو اے ای جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…