جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جیل بھرو تحریک عمران خان کیلئے ڈوب مرو تحریک بن گئی،رانا ثناء اللہ

datetime 26  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے لیے ڈوب مرو تحریک بن چکی ہے،پہلے دور دراز کی جیلیں بھریں گے پھر نزدیک کی بھریں گے،عمران خان نامی بندے نے ملک کی بہتری اور مسائل کے حل کے لیے کوئی لمحہ خرچ نہیں کیا، ہر دن فتنہ گری،

ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنے کے لیے خرچ کیا،جب ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوتے ہیں تو یہیں حال ہوتا ہے جو ہمارا ہے، قوم ووٹ کی طاقت سے اسے مائنس کرے گی ورنہ یہ قوم کو حادثے سے دوچار کر دے گامجھ سمیت بعض وزراء کو خطرہ ہے، بلٹ پروف گاڑی 1800سی سی زیادہ کی ہو گی،بنچ فکسنگ کی انکوائری کی جائے سوموٹو لیا جائے اور سزا دی جائے کہ کسی جج کے ساتھ پرویز الٰہی کے تعلقات کیوں ہیں؟ آج دنیا بابا رحمتے اور جسٹس منیر کو کس نام سے یاد رکھتی ہے؟۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں کل ملا کر سو سوا سو افراد ہیں ان میں سے بھی 80 فیصد کہتے ہیں کہ ہمیں چھوڑ دیں، تمام افراد کو تیس تیس دن کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا اسلام آباد کے گھیراؤ کا منصوبہ بھی ناکام ہو چکا، آپ جیل میں جانا چاہتے تھے تو آپ کو جیل بھیج دیا، آپ کو جیلوں کی سیر کرارہے ہیں تاکہ آپ جیلوں کے حالات سے واقف ہوجائیں، پہلے دور دراز کی جیلیں بھریں گے اور اس کے بعد لاہور اور پنڈی کے شہروں کی جیلیں بھری جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، عدلیہ کو کمزور کرنا ملک کے مسائل میں اضافہ کرنا ہے، بنچ فکسنگ کی انکوائری کی جائے سوموٹو لیا جائے اور سزا دی جائے کہ کسی جج کے ساتھ پرویز الٰہی کے تعلقات کیوں ہیں؟ آج دنیا بابا رحمتے اور جسٹس منیر کو کس نام سے یاد رکھتی ہے؟رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی بہتری کے لیے کوئی ایک کام نہیں کیا،

عمران خان نے چار سال ملک کیلئے مسائل پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، قوم اس فتنے سے واقف ہوچکی، عمران خان ملک میں عدم استحکام پھیلا رہا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ایم ایل کی پوزیشن آج بھی پنجاب میں بہت بہتر ہے، اگر ہم امیدواروں میں تبدیلی کریں تو نشستیں جیت سکتے ہیں، پارٹی کو سفارشات پیش کریں گے لیکن فیصلہ پارٹی قیادت کو کرنا ہے، الیکشن میں عوام انہیں ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…