منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پربرا جمان

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)سیزن 8کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے اور لاہورقلندرز تیسرے نمبر پر موجود ہے۔پی ایس ایل 8کے ابتدائی 13میچز ایکشن سے بھرپور رہے، ملتان سلطانز نے ہوم گرائونڈ پر

شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے 5 میچز میں سے 4میچز میں فتح اپنے نام کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری پوزیشن ہے اور اب تک 4میچز کھیلے جن میں سے 3میں جیت اپنے نام کی۔اسی طرح 3 میں سے 2 میچز میں فتح اور بہتر رن ریٹ پر لاہور قلندرز کا پوائنٹس ٹیبل پر تیسرا نمبر ہے جبکہ پشاور زلمی 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔پچھلے سیزن کی طرح اس سیزن میں بھی کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مایوس کن پرفارمنس جاری ہے، دونوں ٹیموں نے اب تک 5،5 میچ کھیلے اور صرف ایک ایک میچ ہی جیت سکیں۔اب ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کی بات کی جائے تو ملتان سلطان کے محمد رضوان نے رنز کے انبار لگائے، انہوں نے ایک سنچری اور 3نصف سنچریوں کی بدولت 329 رنز بنائے۔سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں بھی ملتان سلطانز کے بولر احسان اللہ نے دھوم مچائی اور 5 میچوں میں 12 وکٹیں اپنے نام کیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…