اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل (ر)باجوہ کا ہی ہاتھ تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ سرگودھا جلسے میں مجھے تصویروں کا نہیں پتا اور یہ کوئی ڈیل کا حصہ نہیں، جنرل (ر)باجوہ کی
کسی سے کیا ڈیل ہونی ہے، جن سے ڈیل تھی وہ بھی اب ان کے خلاف صبح شام بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل (ر)باجوہ کا ہی ہاتھ تھا، پی ٹی آئی والے یہ بات کیوں نہیں کرتے، ہر برائی ان کے ذمے لگاتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہاکہ (ن)لیگ کا جو موقف ہے ان میں جو 5صاحبان ہیں ان میں 2فوج کے ریٹائرڈ جنرلز باجوہ اور فیض حمید ہیں، دو عدلیہ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور کھوسہ ہیں جب کہ پانچویں بینیفشری عمران خان ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سرگودھا جلسے میں اگر کوئی تصویر نظر نہیں تو وہ الگ ہے مگر ہر مرتبہ کوئی نام رہ بھی سکتا ہے، مریم نواز نے متعدد بار ڈٹ کر باجوہ کا نام لیا، اس وقت بھی لیا جب وہ آرمی چیف تھے، پی ٹی آئی والے تو آج نام لے رہے ہیں، یہ پہلے ان کو ایکسٹینشن دینے کو بھی تیار تھے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرانے اور پی ٹی آئی کو لانے میں جنرل (ر)باجوہ کا ہی ہاتھ تھا۔