اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ڈی ایم اور مریم کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز پر حملہ شرمناک ہے، حملے کا مقصد انتخابات سے فرار ہے، عمران خان

datetime 25  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججز پر حملے شرمناک ہیں،ان حملوں کا واحد مقصد انتخابات سے فرار ہے،پاکستان میں جنگل کے قانون کی حکمرانی کویقینی بنایاجارہا ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ

پی ڈی ایم اور مریم نواز کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز پرشرمناک حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے جارہے ہیں۔ان حملوں کا واحد مقصد انتخابات سے فرار ہے چاہے اس کے لیے آئین کی خلاف ورزی ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کو نشانہ بنانے سے وفاق کو نقصان پہنچے گا۔ یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جنگل کا قانون نافذ ہوجائے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ہمیں چیلنج کیا تھا کہ اگر الیکشن چاہتے ہو تو کے پی اور پنجاب اسمبلیاں توڑ کر دکھا۔ ان کو یہ پتہ ہے کہ یہ الیکشن جیت نہیں سکتے اس لیے سپریم کورٹ کے ججز کو بدنام کررہے ہیں اور آئین کی خلاف ورزی پر تیار ہیں تاکہ الیکشن نہ کرائے جا سکیں۔عمران خان نے گوانتاناموبے سے 2پاکستانی بھائیوں کی رہائی سے متعلق بیان میں کہا کہ اچھی خبر ہے کہ احمدربانی اور انکے بھائی گوانتا ناموبے میں 20 برس کی قید کاٹنے کے بعد گھر واپس لوٹ رہے ہیں۔ میں نے انکی امریکہ کو حوالگی،انہیں غلط طور پر قید کئے جانے اور انکی رہائی کے لئے بطور وزیراعظم بھی آواز اٹھائی۔ان جیسے بہت سے افراد دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ کی سنگین ناانصافیوں کانشانہ بنے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…