جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

’اسلام جسے جب چاہے ہدایت دے ‘ اسلام کے راستے پر چلنے کا ارادہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں ، سابقہ اداکارہ نور بخاری کی اپیل

datetime 24  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق پاکستانی اداکارہ نور بخاری حال ہی میں اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ انعم فیاض کی حمایت میں سامنے آگئیں۔نور بخاری نے انسٹاگرام اکائونٹ پر انعم فیاض کے اسلام کے لیے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے فیصلے پر

تنقید کرنے والے لوگوں کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر دیکھا کہ اداکارہ انعم فیاض اللہ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر بہت سارے ایسے کمنٹس پڑھے جن میں لکھا تھا کہ یہ ان کا شہرت حاصل کرنے کا نیا طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ بہت افسوس ناک ہے، ایک حدیث میں بھی ہے کہ ایمان پر چلنا بالکل ایسا ہے جیسے کہ انگاروں پر چلنا۔نور بخاری نے کہا کہ لوگوں کی اس طرح کی باتوں سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا نہ ہی میری ذات کو کوئی فرق پڑتا ہے اور نہ ہی میرے رب کو کوئی فرق پڑتا ہے بلکہ ایسا کرکے آپ اپنے اندر کے شیطان کو لوگوں پر عیاں ضرور کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ بھئی ہم کسی کے اس طرح کے فیصلے کو قبول کرکے اس کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ اللہ جسے چاہے ہدایت دے اور جب چاہے ہدایت دے اور یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ہے کہ جب وہ اپنے راستے پر چلنے کے لیے ایک ایسے شخص کا انتخاب کرتا ہے جوکہ ایک بالکل مختلف راستے پر چل رہا ہو اور وہ کوئی نامور شخصیت ہو۔نور بخاری نے کہا کہ اس طرح کے لوگوں کا اپنے راستے کے لیے انتخاب کرکے اللہ تعالی سب کو یہ دکھاتا ہے کہ میں اس طرح سے سے بھی لوگوں کے دلوں کو بدل سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگ براہ مہربانی اس طرح کی باتیں کرکے کسی کی حوصلہ شکنی نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…