اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز کی مسلسل شکست پر پوچھے گئے سوال کا دلچسپ جواب دے دیا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے مسکراتے ہوئے صحافی کو جواب دیا کہ ‘ میں ان کا کوچ تھوڑی ہوں، آپ مجھ سے پوچھ رہے ہیں، آج کی میچ کی بات کریں۔