عید کے دن نئی چپل چوری ہو گئی تھی ، ننگے پائوں گھرواپس آیا ، عبد الرزاق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے نجی ٹی وی پروگرام میں بتایا کہ ایک دفعہ گجرانوالا میں عید والے دن میری نئی چپل چوری ہوگئی تھی تاہم میرا دل نہیں کیا کہ میں کسی اور کی چپل چوری کروں تو مسجد سے میں
گھر ننگے پاؤں واپس آیا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو اپنے اندر تبدیلی لانی ہوگی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس طرح کی کرکٹ نہیں دیکھنی، پشاور کے3 کھلاڑیوں نے 14 گیندوں پر 8 رن بنائے۔انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ گجرانوالا میں عید والے دن میری نئی چپل چوری ہوگئی تھی تاہم میرا دل نہیں کیا کہ میں کسی اور کی چپل چوری کروں تو مسجد سے میں گھر ننگے پاں واپس آیا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ہمارے کپتان ہیں، وہ جونیئر ہیں۔کرکٹر یاسر شاہ نے کہا کہ اگلے پی ایس ایل میں گلگت بلتستان کی ٹیم بھی ہو سکتی ہے۔