اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو داد دیتا ہوں، عمران خان

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کو اٹھایا گیا میرے اوپر ستر ایف آئی آرز ہیں، الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج پر میرے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا حالانکہ میں اس احتجاج میں شریک ہی نہیں تھا۔الیکشن کمیشن اخلاقی طور پر کرپٹ ہے

اور یہ ہمارے خلاف (ن)لیگ اور پی ڈی ایم کا حصہ بن کر مہم چلا رہا ہے۔ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس کسی بھی عدالت میں جائے گا وہ اسے باہر پھینک دے گی،سب کی اس کیس میں ضمانت ہو گئی ہے میرے ایف آئی اے نے وارنٹ نکال دئیے ہیں۔ان کی بس یہی کوشش ہے کہ کسی طرح تحریک انصاف کی لیڈر شپ یا عمران خان کو جیل میں ڈالو یا نا اہل کرو۔انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ کے خلاف بھی پورا زور لگایا گیا کہ اوردباؤ دالا گیا کہ عمران خان کو چھوڑ کر (ن) لیگ کی وزارت اعلیٰ ملتی ہے تو وہ لے لیں، تحریک عدم اعتماد کے موقع پر چن چن کر ہمارے لوگوں سے رابطے کئے گئے،پیسے کی پیشکش کی گئی اور ان کو دھمکیاں دی گئیں، انہیں کہا گیا کہ تحریک انصاف کا کوئی مستقبل نہیں ہے، میں پرویز الٰہی اورمونس الٰہی کو داد دیتا ہوں کہ انہوں نے دھمکیوں کے باوجود پورا زور لگانے کے باوجود ہمارا ساتھ دیا، انہیں دھمکیاں دی گئیں کہ آپ پر کرپشن کے کیسز کر دیں گے،آپ کو چھوڑیں گے نہیں، پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری کو غائب کر دیا گیا،یہ کوشش کی گئی کہ پنجاب حکومت تحلیل نہ ہوں تاکہ انتخابات نہ ہو جائیں، ہم نے اسی وجہ سے پرویز الٰہی کو عزت دی اور انہیں تحریک انصاف کا صدر بنا کر اعزا ز سے نوازا ہے۔انہوں نے کہا کہ چن کر ایسے شخص کو نگران وزیراعلیٰ لے کر آئے ہیں جو ہمارا سخت مخالف تھا،جن افسران نے پچیس مئی کو ہمارے اوپر ظلم کیا ہماری درخواست کے باوجود انہیں صوبے میں تعینات کیا گیا۔ پنجاب میں شہباز شریف اور خیبر پختوانخواہ میں مولانا فضل الرحمن سب کچھ کنٹرول کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کے جتنے بھی اقدامات ہیں وہ ہمارے خلاف ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…