بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکمران ہمارے جن لوگوں کو گرفتار کرتے ہیں، انہیں ننگا کرتے ہیں، عمران خان

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکا میں بھی ایسے ہی حالات تھے جب عوام سڑکوں پر نکلے تھے،لوگوں نے گھر جلائے، وزیر اعظم کا گھر جلا دیا گیا،اگر ہم پر امن طریقہ اختیار نہ کریں یہ قوم وہ راستہ اختیار کرے گی،یہ قوم اس طرف جائے گی جہاں اس ملک میں تباہی مچے گی،

شہباز شریف پنجاب اور مولانا فضل الرحمان خیبر پختوانخواہ کی نگران حکومت کو کنٹرول کر رہا ہے،پرویز الٰہی نے قربانی دی اس لئے انہیں پارٹی میں صدر کا عہدہ دے کر عزت اور اعزازسے نوازا ہے، ہمارے لوگ سیاسی قیدی ہیں لیکن انہیں ایسا رکھا جارہا ہے جیسے وہ کوئی دہشتگرد ہوں، لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے انہیں دور کے شہروں میں بھجوایا جا رہا ہے لیکن پشاور میں جیسے لوگ نکلے ہیں لگتا ہے وہ ڈریں گے۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جس طرح تحریک انصاف کی لیڈر شپ اور کارکنان گرفتاری دینے کے لئے نکلے ہیں اس سے ایک چیز سب کے سامنے آ جانی چاہیے کہ قوم کہاں کھڑی ہے، ملک کی تاریخ میں کبھی کسی نے اس طرح کا نظارہ نہیں دیکھا گیا،ستر کی دہائی میں پی این اے کی تحریک میں چار سے پانچ لوگ گرفتاری دیتے تھے لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ آئیں اور لیڈر شپ کے ساتھ جا کر گرفتاریاں پیش کریں۔میں پشاور کی قیادت اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت گئی انہوں نے ہمارے لوگوں سے وہ سلوک کیا ہے جو جنرل مشرف کے مارشل لاء میں بھی نہیں ہوا۔ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا ان پر دباؤ ڈالا گیا کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں،میرے خلاف بیانات لینے کی کوشش کی گئی، کون سے مہذب معاشرے میں ایسا ہوتا ہے،کب پاکستان کی تاریخ میں ایسا ہوا ہے۔

مجھے سمجھ نہیں آتی ان کو ننگا کرنے کا شوق کیا ہے، کیا ہمارا معاشرہ اس کی اجازت دیتا ہے، پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ ہر پاکستانی کی عزت ہے اس کو پامال نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں حکمرانوں کو کیا شوق ہے، ہمارے جن لوگوں کو گرفتار کرتے ہیں، انہیں ننگا کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…