بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا خوفناک طوفان

datetime 23  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ (آن لائن)جڑانوالہ سمیت پنجاب بھر میں رمضان المبارک سے قبل مہنگائی کا خوفناک طوفان، دالوں، چینی، گھی، کھجوروں سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 25 سے 450 روپے تک اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماہ مبارک کی آمد میں ایک ماہ باقی رہ جانے پر ملک میں مہنگائی کا طوفان مزید خوفناک شکل اختیار کر گیا۔ 2 ماہ قبل ڈھائی سو روپے میں بکنے

والی دال ماش ہول سیل مارکیٹ میں 400 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے جب کہ دال مونگ کی قیمت 200 سے بڑھ کر ڈھائی سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔دال چنا 180 روپے سے بڑھ کر 230 روپے کردی گئی جب کہ سفید چنے کو بھی پر لگ گئے، جس کے نتیجے میں قیمت 250 روپے سے بڑھ کر 400 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ ہول سیل مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق لال لوبیا 300 روپے سے بڑھ کر 400 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔علاوہ ازیں چینی بھی 70 روپے کلو فی کے بجائے 95 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جب کہ اچھا گھی 520 روپے کلو سے بڑھ کر 650 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔رمضان المبارک سے قبل مشروبات کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایرانی کھجور 350 روپے سے بڑھ کر 650 روپے ہوگئی اور پاکستانی کھجور 300 روپے سے بڑھ کر 750 روپے فی کلو، مرغی کے گوشت کی قیمت 750 روپے تک پہنچ چکی۔

یہاں واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کا ناصرف 47 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا، بلکہ ہفتہ وار مہنگائی بھی 3 فیصد سے اوپر جا چکی۔مہنگائی کی مجموعی شرح 38.42 فیصد تک پہنچ گئی، ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 34 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے میں مرغی، گھی، خوردنی تیل اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق 5 لیٹر برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمت تین ہزار سے بڑھ گئی، برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمت میں ایک ہفتے میں 243 روپے تک کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک کلو گھی کی قیمت میں 44 روپے تک اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت ایک ہفتے میں31 روپے تک بڑھی۔ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش فی کلو سات روپے سے زائد اور دال مونگ 3 روپے تک مہنگی ہوئی، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 47 روپے تک مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گوشت، دودھ، دہی، جلانے کی لکڑی، چینی، گڑ اور نمک بھی مہنگا ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…