اسلام آباد (آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے افغانستان کا دورہ ،افغان عبوری حکومت کی سینئر قیادت سے ملاقات،فریقین کا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے ،مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے افغانستان کا دورہ کیا۔ وفد نے افغان عبوری حکومت کی سینئر قیادت سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی جیسے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ فریقین نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔