اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

نواز الدین صدیقی کیخلاف گھریلو ملازمہ بھی میدان میں آگئی

datetime 22  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آئی ا ین پی) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی اب ایک اور تنازع کا شکار ہوگئے، اداکار کے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی 20 سالہ سپنا رابن مسیح نے اداکار پر معاوضے کی عدم ادائیگی اور گھر میں قید کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ نواز الدین صدیقی کی

اہلیہ عالیہ صدیقی کے وکیل رضوان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دستاویزات اور ویڈیو شیئر کی ہے جس کے مطابق نواز الدین صدیقی نے نومبر 2022 میں اپنے بچوں جو کہ دبئی میں رہائش پذیر ہیں کے لئے ایک گھریلو ملازمہ سپنا رابن مسیح کو کام پر رکھا۔دستاویز اور ویڈیو کے مطابق سپنا رابن مسیح 20 سالہ اور بھارتی شہری ہیں جنہیں سیاحتی ویزے پر بچوں کی دیکھ بھال کے لئے دبئی لایا گیا، ابتدا اسے پہلے ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کی گئی لیکن بعدازاں اس کی تنخواہ ویزے کی فیس کی کٹوتی کے باعث روک لی گئی۔تاہم اب سپنا رابن کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے کہ اسے دبئی میں بے یار و مدگار چھوڑ دیا گیا ہے، دبئی کے گھر کا کرایہ ادا نہیں کیا گیا جس کے بعد مالک مکان انہیں اگلے چند دنوں میں گھر سے نکال دیں گے ، انہوں نے بجلی کا کنکشن پہلے ہی منقطع کر دیا ہے، ان کے پاس پیسے بھی نہیں ہیں اور نہ ہی واپسی کا ٹکٹ ہے۔سپنا رابن نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے واپسی کا ٹکٹ اور روکی گئی تنخواہ کی فوری ادائیگی کی جائے تاکہ وہ واپس بھارت جاسکے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…