دہلی ( این این آئی) آسٹریلیا کی کرکٹر کے کھلاڑی بھارت کے ہاتھوں دہلی میں ہوئی عبرتناک شکست کا غم بھلانے کے لیے مغل بادشاہ ہمایوں کے مقبرے پہنچ گئے۔آسٹریلوی کرکٹرز نے ڈے آئوٹ تاریخی مقامات کی سیر کر کے منایا ۔آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر مقبرے کی سیر کی تصاویر پوسٹ کر دیں۔ڈیوڈ وارنر کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں بھی تھیں۔آسٹریلوی کھلاڑی تازہ دم ہونے کے لیے اب سیرو تفریح کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ دہلی میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ تیسرے روز ہی ختم ہو گیا تھا، جس میں بھارت نے آسٹریلیا کو 6 کٹوں سے شکست دی تھی۔آسٹریلیا کو بھارت میں اب تک دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ یکم مارچ سے شروع ہونا ہے۔