جاتی سردی پھر لوٹ آئی ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی کردی
اسلام آباد ( آن لائن )محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گاجبکہ بالائی علاقوں میں سرداور جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔اس دوران ڑالہ باری بھی متوقع ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اورمظفرآبادتیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، مری تین، لاہورسترہ، کراچی انیس پشاورچودہ کوئٹہ نو اورگلگت بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر ، اننت ناگ،پلوامہ،بارہ مولہ، اور شوپیاں میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنے ،تیزہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہے گا۔مقبوضہ وادی میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق سرینگر اورشوپیاں میں سات ڈگری سینٹی گریڈ،جموں سترہ، منفی تین، پلوامہ اور اننت ناگ چھ اوربارہ مولہ میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔