جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ملک ڈیفالٹ کر گیا، پی ٹی آئی کا ردعمل آ گیا

datetime 19  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ر حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نہ گرائی گئی ہوتی تو آج پاکستان معاشی ترقی کا تسلسل برقرار رکھتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے، کچھ دن پہلے احسن اقبال نے کہا تھا کہ

ڈیفالٹ کی بات کرنے والے ملک کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں چیلنجز ہوتے تو آرام سے نمٹ لیتے، پی ڈی ایم کی حکومت کی 10 مہینوں کی غلط پالیسیوں سے معیشت تباہ ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نام نہادر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے غیر سنجیدہ بیانات سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے ہیں۔، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف وفاقی حکومت کے وزیر دفاع نواز شریف کی کچن کیبنٹ کا حصہ اور ن لیگ کے اہم رہنماہیں، وہ کہ رہے ہیں ملک ڈیفالٹ کر چکا ہے، حکومت کو ان کے اس بیان پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے،میںبحیثیت وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ایک سیاسی کارکن مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیراعظم یا وزیر خزانہ اس بیان پر فوری طور پر قوم کو اعتماد میں لیں اور بتائیں کہ آیا خواجہ آصف کا بیان درست ہے یا یہ سیاسی بیان ن لیگ کی ضرورت ہے۔اپنے بیان میں شاہ محمودقریشی نے کہاکہ عوام کو ان لوگوں پر اعتماد نہیں، ایک طبقہ کی رائے ہے کہ یہ لوگ ایمرجنسی کا بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی کرنا چاہتے ہیں،دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو گزشتہ 9ماہ میں انہوں نے معیشت کا بھٹہ بٹھا دیا ہے، ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے، ان کے پاس نہ تو ملک چلانے کی اہلیت ہے اور نہ ہی معیشت کو اوپر لے جانے کا کوئی ایجنڈا،

ان لوگوں نے9ماہ میں ملک اور عوام کو دونوں کو مشکل میں ڈال دیا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے دور حکومت میں کرونا وباء کے مشکل ترین دور میں معیشت کو سہارا دیا لیکن ان لوگوں سے تو 9ماہ میں ملک چلانا مشکل ہو گیا، حکومت ان کے بیان کو سنجیدہ لے اور فی الفور وضاحتی بیان جاری کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…