انقرہ (این این آئی)ترکیہ کے شہر انطاکیہ میں زلزلے کے 296 گھنٹے تقریباً بارہ روز بعد ملبے سے بچے سمیت 3 افراد کو زندہ نکال لیاگیا۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے دو بڑے زلزلوں میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی اور ہزاروں افراد زخمی ہیں جبکہ ہزاروں گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ترکیہ میں زلزلوں کے 12 روز بعد بھی ملبے تلے زندگی کے آثار موجود ہیں اور ترک صوبے حاطے کے شہر انطاکیہ میں جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران ٹیموں نے بچے سمیت 3 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا۔ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے نکالے جانے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔