پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک وقوم کے مسائل حل کرنے کی اپنی تاریخ پھر دہرائیں گے،مریم نواز

datetime 17  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک اور قوم کے مسائل حل کرنے کی اپنی تاریخ پھر دوہرائیں گے،ہر دبائو کا مقابلہ کرتے ہوئے پارٹی پرچم تھامے رکھنے والے رہنما اور کارکن ہمارے سر کا تاج ہیں۔جمعہ کے روز مسلم لیگ (ن) کی

سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں (ن) لیگ لاہور کا اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے سینئر رہنما پرویز رشید ، مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری ، (ن) لیگ لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ، خواتین ونگ لاہور کی صدر سعدیہ تیمور ، خواجہ سلمان رفیق، سید توسیف شاہ ، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان ،رمضان صدیق بھٹی، رانا خالد قادری، احسن شرافت، میاں عمران جمیل ،حنا پرویز بٹ، مرزا جاوید، غزالی سلیم بٹ، ملک وحید اور رابعہ نسیم فاروقی سمیت لاہور سے تعلق رکھنے والے دیگر سابق اراکین پنجاب اسمبلی، صوبائی ٹکٹ ہولڈر اور پارٹی رہنمائوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع لاہور کے صوبائی حلقوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ جبکہ لاہور سے پارٹی کے ممکنہ صوبائی امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں پارٹی کی مقبولیت، ممکنہ امیدواروں کی اہلیت اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔اس موقع پر پارٹی کی تنظیم سازی اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے امور زیر غور آئے ۔جبکہ اجلاس میں سوشل میڈیا اور یوتھ ونگز کو یونین کونسل کی سطح تک منظم کرنے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔آئندہ الیکشن کی تیاری، مسائل کی نشاندہی اور ان کے جلد از جلد حل کی حکمت عملی مرتب کی گئی۔مریم نواز کی جانب سے لاہور کے تمام حلقوں کے لئے شماریاتی کوڈ،

یونین کونسل اور صوبائی سطح پر تنظیم سازی کے لئے آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے عہدیداروں کو اگلے ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ہر دبائو کا مقابلہ کرتے ہوئے پارٹی پرچم تھامے رکھنے والے راہنما اور کارکن ہمارے سر کا تاج ہیں۔ مسلم لیگ (ن) ملک اور عوام کے مسائل حل کرنے کی اپنی تاریخ پھر دوہرائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ازسرنو تنظیم کو منظم کرنے کو ایک تحریک کا نام دیا گیاہے اور اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات محنت کرنے اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے ٹاسک کے لئے کام ،کام اور کام کے نظریے پر عمل کرنا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…