جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

وزیر داخلہ نے پرویز الٰہی اور ان کے وکلاء کی مبینہ آڈیو لیک جاری کردی

datetime 16  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیک جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان آڈیو لیگ کا نوٹس لیں،ایف آئی اے آڈیو کا فورنزک کرے،اگر معاملہ مزید آگے بڑھتا ہے تو اس کو جوڈیشل کمیٹی کے پاس بھیجا جائیگا،اگرآڈیو اگر درست ہے

تو پرویز الٰہی پر مقدمہ درج کیا جائے،وزارت قانون سے پوچھ کر ایف آئی اے پرویز الہٰی کو گرفتار کرے،ایسا لگ رہا ہے یہ ٹولہ عدالت کو ڈکٹیٹ کر رہا ہے، عمرانی ٹولے نے قانون و انصاف کے نظام کا مذاق بنا رکھا ہے، عدالت کے کئی بار حکم کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے،عمران خان کو مزید مہلت نہیں دینی چاہیے، یہ لاتوں کے بھوت ہیں،اس طرح کے طریقوں سے سیدھے نہیں ہوں گے،اسلام آباد میں پولیس مقابلے میں 2 افراد کی ہلاکت کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری ہو گی اور حقائق سامنے آجائیں گے۔جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ میڈیا پر ایک آڈیو لیک چل رہی ہے، بدبخت عمرانی ٹولے کا کمانڈر اس میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ اس آڈیو لیک پر یہی کہنا چاہتا ہوں کہ میاں نواز شریف کے حوالے سے آڈیو سامنے آتیں رہی ہیں جس میں ارشد ملک جج نے حقیقت بیان کی کہ کس طرح مجھ سے فیصلہ کرا یا گیا اور کس طرح سزا دلوائی گئی، اس وقت کے چیف جسٹس کا باقاعدہ ذکر کیا، اس پر کوئی ایکشن نہیں ہوا،اسی طرح سے اور بھی ایک دو مواقعوں پر آڈیوز سامنے آئیں تاہم ان پر کسی قسم کے ایکشن کا نہ ہو نے سے اس بات کو شہ ملی ہے کہ پرویز الٰہی کس دیدہ دلیری سے ملک کی سب سے بڑی عدالت کو مینج کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ فلاں کیس فلاں جج کے پاس لگوانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ میں نے ایف آئی اے کو یہ ٹاسک سونپا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لیں اور وزارت قانون سے رائے لیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے، اس آڈیو کی فورنزک سب سے پہلے ہونی چاہیے، دوسرے صاحب کے بارے میں بھی معلوم ہو جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ فورنزک میں آڈیو درست ہونے پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کیں جائیں اگر بات آگے بڑھتی ہے

تو چیف جسٹس سپریم کورٹ یا جوڈیشل کمیٹی کے پاس یہ معاملہ بھیجا جائے تا کہ عدلیہ کے ادارے کا احترام یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں کہا کہ ان لوگوں نے کبھی اسٹبلشسمنٹ کے کندھوں پر بیٹھ کر ملک کا بھٹہ بنایا تو اب عدلیہ کا کندھا استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے رویے کیخلاف چیف جسٹس سپر یم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے عدالت میں ایسا رویہ اختیار کر کے باور کروارہا ہے کہ وہ عدالت کو ڈکٹیٹ کر ررہا ہے،

کبھی کوئی اور کبھی کوئی درخواست دیکر مہلت حاصل کی جاتی رہی، بار بار عدالت اور معزز جج کے طلبی حکم اور یہ وضاحت کے عدالت پیش ہونے تک ریلیف نہیں مل سکتا، اس کے باوجود عمران خان کی جانب سے پیش نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کی عزت و احترام لازم ہے، عدلیہ کا احترام سب سے بڑھ کر ہے کیونکہ عدالت نے ہی انصاف کا بول بالا کرتے ہوئے دیگر عدالتوں کی عزت کی حفاظت کرنی ہوتی ہے۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعد عمران خان کی گرفتاری لازمی ہوچکی ہے،

تفتیشی ٹیم کو اس بارے میں قانون کے مطابق معاملات کو آگے بڑھانا چاہیے، ایک روز سے عدالت کا وقت ضائع کیا گیا، عدالت کے احترام میں کمی لانے اور مذاق اڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ کار ہے، کس طرح سے ملک میں نظام کا مذاق اڑایا جارہا ہے، یہ انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعد عمران خان کی گرفتاری لازمی ہوگئی ہے، حکومت کو تجویز دے رہا ہوں کہ عمران خان کو اب اس سے زیادہ فری ہینڈ نہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عدلیہ کی توہین بھی کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ماضی میں بھی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں لاہور ہائیکورٹ کے دو جج صاحبان کا ذکر تھا،انہوں نے فور ی طور پر خود کو اس بیچ سے الگ کر دیا ہے امید ہے کہ اب بھی جن کا ذکر آیا ہے وہ ایسا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی جو بات کر رہے ہیں وہ ایک ادارے کو بدنام کر رہے ہیں، ادارے کی عزت و احترام کے بغیر جمہوریت کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ لیک آڈیو کی فورنزک کرائی جائیگی،رپورٹ میں تصدیق ہو جاتی ہے کہ آواز اسی شخص کی ہے جس کے بارے میں تاثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج ہے،شامل تفتیش ہوں گے تو ان کی آواز کی تصدیق کی جائیگی،اگر ثابت ہو جاتا ہے تو ان کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر چوہدری پرویز الٰہی کی بات والا حصہ سچ ہے تو پرویز الٰہی مجرمانہ گفتگو اور سازش کا حصہ ہے اوردوسری طرف والی بات بھی ثابت ہو جاتی ہے تو معاملہ جوڈیشل کونسل کے پاس جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس مقابلے میں دو افراد کی ہلاکت کے معاملے کی جوڈیشل انکوائری ہو گی اور حقائق سامنے آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی شخص کیخلاف ایف آئی ار درج ہو اور ضمانت بھی خارج ہو تو اسکی گرفتاری ہی بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد خان بھٹی نے تین ماہ میں پنجاب کو بے دردی سے لوٹا،دونوں کا مقابلہ کریں تو مجھے خطرہ ہے کہ فرح گوگی سے بھی بازی نہ لے جائے،

اپنے گھروں میں افسران کو بلا کر نقد رقم لیتا رہا، یہ ہے عمرانی بدبخت ٹولہ ہے جو لوگوں پر کرپشن کا الزام لگا کر خود کرپشن کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جہازوں میں ڈالر بھر کے لیکر گئے ہیں اسی لئے پاکستان میں ڈالروں کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ایپکس کمیٹی اجلاس میں بنیادی فیصلے لئے گئے تھے جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے،تمام صوبوں میں سی ٹی ڈیز کو فعال بنایا جارہا ہے، بڑے منصوبوں کے لئے ایس او پیز پر عمل کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیامر بھاشا ڈیم، کراچی، کوئٹہ، آزادجموں کشمیر سمیت چاروں صوبوں کا دورہ کیا،انھیں 30 یوم میں ایس او پیز کے مطابق سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت دی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ شوکت ترین نے وہ گفتگو کی جس سے پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…