لاہور (آئی این پی ) مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی ۔ ماڈل ٹاون لاہور میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی۔ دونوں سیاسی رہنماوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ 25 منٹ جاری رہی، جس کے بعد بعد شاہد خاقان عباسی میڈیا سے بات کیے بغیر ہی چلے گئے۔