منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

حیران ہوں مریم نواز کے بیانات پر کسی ادارے کا ایکشن نظر نہیں آیا‘فواد چوہدری

datetime 15  فروری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حیران ہوں کہ مریم نواز کے بیانات پر کسی ادارے کا ایکشن نظر نہیں آیا،اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو طے کرنا ہو گا کہ پاکستان کو کیسے چلانا ہے۔

انہوںنے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اداروں کو کھلے عام دھمکیاں دے رہی ہیں، اس وقت ان کے بیانات پر کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا۔ہمارے خلاف چھوٹی سی بات پر نوٹس لیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ حکم پر عملدرآمد نہیں کرا سکی تو عدالتیں بے وقعت ہو جائیں گی، یہ عدالت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اداروں اور سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کو اسپیس دینے کی ضرورت ہے۔اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کو طے کرنا ہو گا کہ پاکستان کو کیسے چلانا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس حکومت نے الیکشن نہیں کروانے، الیکشن عوام کروائے گی، گورنر کہتے ہیں کہ وہ تاریخ دینے کے مجاز نہیں تو کیا اب صدر پاکستان کی طرف جائیں گے؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…