جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

بارشوں کا سلسلہ پھر شروع

datetime 29  جولائی  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث عوام خصوصاً بچے مختلف موسمی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ادھر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے اور یہ سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔اس کے ساتھ ہی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے علاقوں بشمول گلگت، سکردو، ہنزہ اور شگر میں 28 سے 31 جولائی کے دوران موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لیے ممکنہ سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق آزاد کشمیر کے اضلاع مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی شدید بارشوں کی توقع ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلابی واقعات میں 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق 28 جون سے اب تک مجموعی طور پر 279 افراد بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔مزید یہ کہ ایک ماہ کے دوران ان حادثات میں 676 شہری زخمی ہوئے، جبکہ 1,553 گھروں کو نقصان پہنچا۔ اس دوران 374 مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں، جس سے دیہی معیشت پر بھی گہرا اثر پڑا ہے۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے تیار رہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…