پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جنرل باجوہ سپر کنگ تھے تو کیا آپ ان کے ملازم تھے؟ مریم نواز کا عمران خان سے سوال

datetime 14  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں تھا، جنرل باجوہ سپر کنگ تھے تو کیا آپ ان کے ملازم تھے۔ لاہور میں مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ نے ای کامرس اور آئی ٹی سیکٹر میں اقدامات کیے۔

سستا قرض سکیم بھی ہمارے دور میں شروع ہوئے، عمران خان نے جیل بھرو تحریک کی بات کی، انہوں نے کیا کبھی طلبا کو کوئی سکیم دی؟ عمران خان کو تنقد کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ کا نام بیانیہ رکھا ہے اور اس کے لئے انہوں نے سوشل میڈیا کی مدد لی، عمران خان کا بیانیہ تو بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے، عمران خان لوگوں کے بچوں کو کہتے ہیں جیلیں بھرو، عمران خان جیبیں بھریں اور لوگوں کے بچے جیل جائیں، لوگوں کے بچے کیوں جیلیں بھریں؟ چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بیانیے نہیں ترقی کی ضرورت ہے، عمران خان ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیکر فرار ہو گیا، عمران خان نیلوگوں کویوتھ کینام پر بیوقوف بنایا، ذہنی مریضوں کی سیاست شروع کردی گئی ہے، عمران خان خود تو ذہنی مریض تھے قوم کو بھی بنارہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے دوسرے ممالک سے تعلقات کو خراب کردیا، سائفر کے بیانیےکی تدفین زمان پارک میں ہو چکی ہے، آپ نے بیرون ممالک میں انٹرویو دئیے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔

ایبسلوٹلی ناٹ کے سٹیکر کیوں لگوائے تھے؟ ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ سائفر فراڈ کے سوا کچھ نہیں، جھوٹا بندہ کبھی سچ بول ہی نہیں سکتا، بہت سنا ہم کوئی غلام ہیں، امپورٹڈ حکومت، حقیقی آزادی، ایبسلوٹلی ناٹ، آج پوچھ سکتی ہوں حقیقی آزادی کا کیا ہوا؟ غلامی نامنظور کے نعرے کا کیا ہوا؟ جس یوتھ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اردو میں بتائیں آپ نے جھوٹ بولا، دھوکا دیا تھا۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا ہے کہ آج سوال کرنا چاہیے، ہمیں کیوں بے وقوف بنایا، گاڑیوں پر غلامی نامنظور کے سٹیکر لگوائے اس کا کیا کریں؟ جھوٹے بیانیے کے لیے لوگوں کو غدار اور ایجنٹ کہا، کوئی ندامت ہے اپنے جھوٹ پر،کوئی شرمندگی !، قوم آپ کی طرح ذہنی طور پر معذور نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…