بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا بجلی بلوں پر دیا گیا ایک اور ریلیف بھی واپس لینے کا فیصلہ

datetime 13  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط حاصل کرنے کیلئے ورچوئل مذاکرات شروع ہوگئے۔ وزیر مملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ سمیت دیگر حکام شریک ہیں،آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ سے 6 ارب 50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط وصولی کرنے کے سلسلے میں آئی ایم ایف ٹیم کو 170 ارب روپے کے مجوزہ منی بجٹ اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کے پلان سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے گزشتہ سال شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث عوام کو بجلی بلوں پر دیا گیا عارضی ریلیف بھی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ صارفین سے مؤخر شدہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 55 ارب وصول کیے جائیں گے۔حکام کے مطابق مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے سمیت مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے۔ سگریٹس کیساتھ جوسز اور کولڈ و انرجی ڈرنکس پر ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے جبکہ نان فائلرز کی بینک ٹرانزیکشنز پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…