جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کاروبار کیلئے شارجہ جانے والا 28سالہ پاکستانی نوجوان لاپتہ

datetime 13  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(آئی این پی)کاروبار کی غرض سے شارجہ جانے والا 28سالہ پاکستانی نوجوان لاپتہ ہوگیا، لواحقین کی جانب سے سفارتخانے، شارجہ حکام اور دیگر ایجنسیوں سے رابطے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بھٹہ چوک لاہور کے رہائشی 28سالہ زین العابدین کے والد محمد منشا کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا 12اکتوبر 2022کو کاروبار کے سلسلے میں شارجہ گیا، 23دن بعد اس کا موبائل فون آف ہو گیا تھا،انہوں نے بتایا کہ بیٹے سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد اس کی تلاش کیلئے وہ خود شارجہ گئے جہاں انہوں نے سی آئی ڈی اور پولیس میں رپورٹس درج کرائیں اور پاکستانی سفارتخانے سے بھی رابطہ کیا تاہم بیٹے کا کوئی سراغ نہ مل سکا،ان کا کہنا تھا کہ شارجہ میں ایک ماہ تک بیٹے کی مسلسل تلاش میں ناکامی کے بعد وہ پاکستان واپس آگئے جس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ ان کے بیٹے کا کریڈٹ کارڈ خلیل نامی اس کے بھارتی دوست نے 4مرتبہ شارجہ اور ایک بار بھارت میں استعمال کیا،شارجہ میں لاپتہ ہونے والے 28 سالہ پاکستانی نوجوان زین العابدین کے اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بیٹے کی بازیابی کے سلسلے میں ان کی مدد کی جائے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…