بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے،قائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے،مریم نواز

datetime 12  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر و چیف آر گنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے،ان پر قائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دینگے،مہنگائی پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے،شہباز شریف کا فوکس گورننس ٹھیک کرنے، ملک اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے پر ہے،

وطن واپسی پر میری توقعات سے بڑھ کر رسپانس ملا،جلسے الیکشن کے قریب کریں گے، ہمارا مقابلہ بہت بدتمیز لوگوں سے ہے،سچا الزام دوہراتے ہوئے بھی ہمیں بہت مشکل پیش آتی ہے، اپنا آئی ٹی ونگ بنا رہے ہیں، ڈاکٹر افنان اللہ اس پر کام کررہے ہیں،شاہد خاقان عباسی میرے بھائی ہیں، خود چل کر جاؤں گی،تنظیم سازی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں، کوئی کرسی میری ترجیح نہیں، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں،جنید کا ابھی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے میڈیا سے غیررسمی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ موجودہ مسائل، مہنگائی اور معاشی تباہی کن کی وجہ سے آئی، کون اس کا ذمہ دار ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی بنیاد، شناخت اور اصل قوت کارکردگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب وطن واپسی آئی تو عوام کا جوش خروش اور تعداد دیکھ کر خوشگوار سرپرائز ملا،میری توقعات سے بڑھ کر رسپانس ملا۔ انہوں نے کہاکہ بہاولپور، ملتان، ایبٹ آباد میں پارٹی کارکنوں کے جذبات پر بہت متاثر ہوئی ہوں۔ مریم نواز نے کہاکہ اسلام آباد میں تنظیمی کنونشن کا جذبہ مثالی اور دیدنی تھا، نوجوان، خواتین اور بزرگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کا فوکس گورننس ٹھیک کرنے، ملک اور قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ مریم نواز نے کہاکہ سیاسی میدان سیاسی مخالفین کیلئے خالی چھوڑ دیاگیا تھا،

ورکرز کنونشن ہورہے ہیں،جلسے الیکشن کے قریب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تنظیمی کنونشن کا تمام پروگرام قائد محمد نواز شریف نے خود ترتیب دیا۔ انہوں نے کہاکہ مشکل ترین دور میں میڈیا نے ہمارا ساتھ دیاجس پر بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کی کمزوری کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) عملی میدان میں کام کرنے والی جماعت ہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) پراپیگنڈے پہ چلنے والی جماعت نہیں،ہمارا سوشل میڈیا رضاکارانہ جذبے سے کام کر رہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے والنٹئیرز کی اتنی کارکردگی تھی کہ پاپا جونز والوں کو ہم پر کریک ڈاؤن کرنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے سرکاری خرچ پر لاکھوں روپے سے کی بورڈ وارئیررز بھرتی کئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنا آئی ٹی ونگ بنا رہے ہیں،

ڈاکٹر افنان اللہ اس پر کام کر رہے ہیں،والنٹیئرز کو حلقہ وار منظم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سچا الزام دوہراتے ہوئے بھی ہمیں بہت مشکل پیش آتی ہے، ہمارا مقابلہ بہت بدتمیز لوگوں سے ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوام اور ملک کیلئے کچھ نہیں کیا، تمام توجہ ترجمانوں کے اجلاس پر رہی،اس نااہلی کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ

شاہد خاقان محترم بڑے بھائی ہیں،شاہد خاقان عباسی ناراض نہیں، وہ نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کا میرے والد سے 30 برس سے زیادہ کا تعلق ہے،میں شاہد خاقان عباسی کے پاس چل کر جاؤں گی۔انہوں نے کہاکہ احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق سب سینئرز کی سرپرستی اور نگرانی میں کام کر رہی ہوں،سینئرز کو اپنے پیچھے کھڑا نہیں کرنا چاہتی،

نہ ہی میری ایسی پرورش ہے، یہ میرے لئے لائن ہے، اسے کراس نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہاکہ جنید کو پہلے گھر کی ذمہ داری اٹھانی ہے، ابھی اس کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ کا عہدہ میرا فوکس نہیں، یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے نائب عوام کا فیصلہ ہوتا ہے،میں تنظیم سازی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں، کوئی کرسی میری ترجیح نہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں،

ابھی اسے انتخابی اتحاد نہیں کہہ سکتے،یہی مشن ہے کہ ہر صوبے میں جماعت کی تنظیم مظبوط کروں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ اور کراچی سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کو ہر جگہ مضبوط کرنا چاہتی ہوں، جہاں کمزوریاں ہیں، انہیں دور کرنا ہے،تنظیمی دوروں کو پری الیکشن کمپین سمجھ سکتے ہیں،ان دوروں کا ایک مقصد بہترین انتخابی نمائندوں کی تلاش بھی ہے۔مریم نواز نے کہاکہ میاں نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے،میاں نواز شریف پر قائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…