پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

استعفیٰ نہیں دوں گا، کام نہ کرنے دیا گیا تو سپریم کورٹ جائوں گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

datetime 11  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں، بلوچستان میں تمام شعبوں میں اصلاحات کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ لوکل باڈی الیکشن میں کسی جماعت نے انگلی نہیں اٹھائی، سپورٹ کرنے والی تمام پارٹیوں کا شکر گزار ہوں،

اتنا کمزور نہیں ہوں، استعفیٰ نہیں دوں گا، ہمت نہیں ہاروں گا، مشکلات کا سامنا کروں گا، مشکلات اللہ کی طرف سے آتی ہیں، کام نہ کرنے دیا گیا تو سپریم کورٹ جائوں گا، میں نے کہا تھا جوڈیشری اپنا کام نہیں کر رہی، عدلیہ اور باقی اداروں کی طرف سے مشکلات آ رہی ہیں۔عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ شاید الیکشن میں بھی حصہ نہ لوں، کافی دنوں سے سوچ رہا تھا اس کرسی پر رہوں گا یا نہیں، الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں الیکشن اخراجات پر جھوٹ بولا جاتا ہے، الیکشن میں کوئی بھی 10سے 15کروڑ سے کم خرچ نہیں کرتا، تمام مسائل کا ملبہ سیاست دانوں پر ڈالا جاتا ہے، ووٹرز دن رات محنت کر کے ہمیں اقتدار تک پہنچاتے ہیں، سیاست دانوں کی کوئی تعریف نہیں کرتا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ سسٹم میں بہت خامیاں اور مشکلات بہت زیادہ ہیں، سیلاب ہمارے لیے بہت بڑا امتحان تھا، سیلاب کے دوران میں نے فوٹو شاپ پر زیادہ توجہ نہیں دی، سیلاب ایک ضلع نہیں پورے بلوچستان میں آیا تھا، فیصلہ کیا تھا سیلاب کے دوران کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے، صرف اللہ کے آگے پھیلائیں گے، محدود وسائل کے باوجود سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…