مولانا فضل الرحمان پیپلزپارٹی کو ضمنی الیکشن نہ لڑنے پر راضی نہ کرسکے

11  فروری‬‮  2023

لاہور( این این آئی)سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ مولانافضل الرحمان پیپلزپارٹی کو ضمنی الیکشن نہ لڑنے پر راضی نہ کرسکے۔پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے 16مارچ کے ضمنی الیکشن کیلئے امیدوار فائنل کرکے پارٹی ٹکٹ کیلئے33قومی حلقوں کے امیدواروں کی فہرست چیئرمین کو ارسال کر دی ۔ امیدواروں کو 23 فروری سے قبل ٹکٹ جاری کردیئے جائیں گے۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئربخاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کاموقف واضح ہے انتخابی میدان سے باہر نہیں رہنا چاہیے، پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن نہ لڑنے کے پی ڈی ایم کے فیصلے سے متفق نہیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم رہنمائوں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز دے دی۔ پی ڈی ایم کی تجویز پر بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلاکر پارٹی رہنماں کی رائے طلب کرلی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…