جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

میری شادی کا سوال ابو سے کریں،جب بولیں گے دلہن تیار ہے تو شادی کرلوں گا،نسیم شاہ

datetime 10  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق کہا ہے کہ یہ سوال ابو سے کریں وہ جب بولیں گے دلہن تیار ہے تو شادی کرلوں گا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں قومی کرکٹرز کی شادیوں کا موسم چل رہا ہے، حارث رف، شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی

اور اب شاداب خان بھی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ایسے میں شائقین کرکٹ کو نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی شادی کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نسیم شاہ سے بھی ان کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا۔نسیم شاہ نے جواب میں کہا کہ میں صرف ابو کے کہنے پر ہی شادی کروں گا وہ جو لڑکی میرے لیے پسند کریں گے میں شادی کرلوں گا۔صحافی نے نسیم شاہ سے کہا کہ لڑکیوں کو آپ پر کرش ہے جس پر فاسٹ بولر نے کہا کہ کرش کیا ہوتا ہے؟۔کرکٹ پر بات کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ابھی قدم ہی رکھا تھا کہ انجری کا شکار ہوگیا، فاسٹ بولر کیلئے انجری سے کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن والدہ نے مجھے بہت ہمت دلائی، انجری سے نجات ملی اور کم بیک کا موقع ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ دو موقع ایسے تھے جس سے مجھے شہرت ملی، ٹیسٹ کرکٹ میں جب ہیٹ ٹریک کی اور افغانستان کے خلاف جب چھکے مارے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…