جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی، عمران خان کا بڑا اعتراف

datetime 9  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی،مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی جو بری طرح ناکام ہوگئی،پاکستان میں آئین کی بالادستی کا راستہ صرف عدلیہ کے پاس ہے،

موجودہ حکومت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں،بروقت انتخابات کے انعقاد کے لیے صرف عدلیہ سے امید ہے ،اسٹیبلشمنٹ کا مطلب صرف آرمی چیف ہوتا ہے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فواد چوہدری، فرخ حبیب،مسرت جمشید چیمہ، اعجاز چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ عمران خان نے موجودہ آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سوال پر کہا کہ تالی ایک ہاتھ سے نہیں بلکہ دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت دہشتگردی کے خلاف اے پی سی بلائے تو سہی،جانے یا نہ جانے کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ صرف وفادار وں ں اور مخلص لوگوں کو دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،پاکستان معیشت کو صرف سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری بچا سکتی ہے،حکمران اپنے ڈالر باہر منتقل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہا کہ مریم نواز کو مسز منڈیلا بنا کر پاکستان میں لانچ کرنے کی کوشش کی گئی جو بری طرح ناکام ہوگئی،نواز شریف پاکستان واپس آئیں انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ختم ہونے کے بعد جنرل باجوہ سے ملاقات ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…