اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جیل بھرو تحریک بشریٰ اور فرح گوگی کی گرفتاری سے شروع کی جائے، مریم نواز

datetime 9  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ”جیل بھرو تحریک“عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کی دوست فرح گوگی سے شروع کی جائے،جیلیں بھرنے کا دعویٰ کرنے والے 10 سال اپنی جیبیں بھرتے رہے، جیبیں آپ نے بھریں، جیلیں عوام کیوں بھریں،

خیبرپختونخوا میں احتساب کے ادارے کو تالا لگ گیا، آج ان سے سوال پوچھا جاتا ہے تو کہتے میں جواب نہیں دوں گا، جواب تو دینا ہو گا، تمہیں عدالت جانے سے پلاسٹر نہیں تمہارے جرائم روکتے ہیں، عمران خان کا دامن صاف ہے تو وہیل چیئر پر بیٹھ کر عدالت جائیں،عمران خان خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 10سال اورپنچاب میں مسلم لیگ (ن)کے دس سالہ دور اقتدار کا موازنہ کریں فرق واضح نظر آئے گا،عوام آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کو ووٹ دے کر دوتہائی اکثریت سے کامیاب بنائیں، وعدہ کرتی ہوں صوبہ ہزارہ بنائیں گے۔ جمعرات کو یہاں (ن)لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)جب بھی برسراقتدار آئی ملک معیشت مضبوط کی اورملک کے مسائل حل کئے۔انہوں نے کہا کہ ان کی آنکھیں ترس گئیں مگر خیبرپختونخوا میں عمران خان کا کوئی منصوبہ نظر نہیں آیا،خیبرپختونخوا کو خدمت کے جذبہ سے سرشار مسلم لیگ(ن)کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے ہزارہ کو موٹروے کا تحفہ دیا۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ عمران خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا،جوپیسہ عوام کے تحفظ کیلئے خرچ ہوتاوہ عمران خان کے تحفظ کے لئے خرچ ہوتا رہا۔مریم نواز نے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہیرے کی انگوٹھی اور رشوت آپ کی بیگم صاحبہ نے لی،

گرفتاری وہاں سے شروع ہونی چاہیے، جیبیں آپ نے بھریں، جیلیں عوام کیوں بھریں۔مریم نواز نے کہاکہ جیلیں بھرنے کا دعویٰ کرنے والے 10 سال اپنی جیبیں بھرتے رہے، خیبرپختونخوا کا بجٹ کہاں گیا، لوگ جواب مانگتے ہیں، خیبرپختونخوا میں احتساب کے ادارے کو تالا لگ گیا، آج ان سے سوال پوچھا جاتا ہے تو کہتے میں جواب نہیں دوں گا، جواب تو دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دامن صاف ہے تو وہیل چیئر پر بیٹھ کر عدالت جائیں تہم نہ ان کی نیت اور نہ ہی ان کا دامن صاف ہے، اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے، میں ان کیلئے بددعا نہیں کرتی لیکن عدالت بلاتی ہے تو کہتا ہے ٹانگ پر پلاسٹر ہے، جلسہ کرنے راولپنڈی چلا جاتا ہے، تمہیں عدالت جانے سے پلاسٹر نہیں تمہارے جرائم روکتے ہیں، عدالت بلاتی ہے تو پلاسٹر دکھا دیتے ہو،

کوئی سازش اور حکومت گرانے کے لیے بلائے تو دوڑے دوڑے جاتے ہو۔مریم نواز نے کہاکہ اگر موازنہ ہو گا تو عمران کے کے پی اور شہباز شریف کے پنجاب میں 10 سال کا ہو گا، موازنہ ہو گا تو عمران کے 4 سال اور نواز شریف کے 4 سال کا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کو فنڈز کی نہیں نواز شریف کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا کے پاس فنڈز اور وسائل بہت ہیں، آنکھیں ترس گئیں

تاہم خیبرپختونخوا میں مجھیکوئی منصوبہ نظر نہیں ا?یا، خیبرپختونخوا کے پاس ایک ہی منصوبہ ہزارہ موٹر وے ہے جو نواز شریف نے بنایا۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن)نے کہاکہ عمران خان نے یہاں کون سا نیا منصوبہ بنایا ہے؟ ملک کے ہر منصوبے پر نوازشریف کا نام لکھا ہے، جو کہتا تھا پشاور کو لاہور جیسا بنا دوں گا، اس نے لاہور کو بھی پشاور بنا دیا۔مریم نواز نے کہاکہ مجھے پشاور کے دھماکے کی شدید تکلیف ہے تاہم اس کا کون قصور وارہے،

وہ ذمے دار ہے جو 10سال حکومت کرتا رہا، آپ کی ترقی کے پیسے زمان پارک پر خرچ ہوتے رہے، جو کے پی کی حفاظت پر پیسے خرچ ہونا تھے وہ عمران خان کی حفاظت پر خرچ کرتے رہے، اس ملک کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے کہا نواز شریف کو غیر آئینی طریقے سے نکالا گیا، سب بولیں گے کہ ہم نے نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی، زیادتی نواز شریف کے ساتھ نہیں اس ملک کے ساتھ ہوئی ہے،

قوم کا کیا قصور تھا جس پر ذہنی مریض لاکر مسلط کر دیا، ایک ذہنی مریض کے ہاتھوں 22 کروڑ کا ملک پکڑا دیا گیا، پھر تو یہی ہونا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات اورمہنگائی کا ذمہ دار عمران خان ہے۔عوام نواز شریف کے چار سالہ دور اورعمران خان کے چار سالہ دور کا موازنہ کریں عوام کو واضح فرق نظر آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اوراس کے حواریوں کو اپنا انجام نظر آرہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے آزمائے ہوئے لوگوں کو بہت آزمالیا

اب عوام اپنی نسلوں کی بہتری کی خاطر مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے حکم پرخیبرپختونخوا ہرضلع میں جاکر عوام تک نواز شریف کا پیغام پہنچاں گی۔کارکنوں کی جانب سے صوبہ ہزارہ کے مطالبہ پر مریم نواز نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے پارلیمنٹ میں دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہے،عوام آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن)کو ووٹ دے کر دوتہائی اکثریت سے کامیاب بنائیں وہ صوبہ ہزارہ کی قیام کا وعدہ کرتی ہیں۔کنونشن سے مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر امیرمقام،جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی،سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اورمسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ خیبرپختونخوا کے صدر سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…