اسلام آباد(آئی این پی)ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں ایک ساتھ 5 معاونین خصوصی کا مزید اضافہ کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ممبران قومی اسمبلی را اجمل، شائستہ پرویز اور قیصر احمد شیخ کو معاونین خصوصی تعینات کر دیا، اراکین قومی اسمبلی محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان بھی معاونین خصوصی تعینات ہوگئے۔نئے معاونین خصوصی کی تعیناتی کے بعد کابینہ کی تعداد بڑھ کر83 پر پہنچ گئی ہے جن میں وزیر اعظم کے 38 معاونین خصوصی، 34 وفاقی وزرا، 7 وزرا مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں۔تمام 5 نئے معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، نئے معاونین خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا اور یہ بلامعاوضہ کام کریں گے۔