9 فروری سے بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

  منگل‬‮ 7 فروری‬‮ 2023  |  23:28

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں 9 فروری سے بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جمعہ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں 9 فروری سے بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیاسلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے، بارشوں اوربرفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کا متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی، بالائی اضلاع میں برفباری سے رابطہ سڑکوں میں رکاوٹوں پیدا ہو سکتی ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں، بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جمعہ کیروز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے

زیرو پوائنٹ

شہدائے آٹا

زہرہ مائی اور کندن مائی دونوں کزن تھیں اور بستی عارف میں رہتی تھیں‘ اب یہ بستی عارف کہاں ہے؟ یہ جتوئی کے مضافات میں ہے اور اس بستی میں صرف غریب رہتے ہیں‘ کتنے غریب؟ اتنے غریب کہ یہ صرف آٹے کے ایک تھیلے کے لیے جان دے سکتے ہیں اور کندن مائی اور زہرہ مائی بھی ایسی ہی ....مزید پڑھئے‎