جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

ترکی میں قیامت برپا، ہزاروں افراد زلزلے کی نذر ہو گئے

datetime 6  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ /دمشق /اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)ترکیہ کے جنوب اور شمالی شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک 2300سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں، زلزلے نے گھروں میں سوئے افراد پر قیامت ڈھا دی، کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کی وجہ سے

ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، ترکیہ میں ایمر جنسی نافذ کر کے غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئی ہیں، شام کی نسبت میں ترکی میں زیادہ نقصان ہوا ہے، ہزاروں افراد زلزلے کی نذرہو گئے ہیں۔ 70سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا، صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روکنا پڑی، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ صدر مملکت عارف علوی،وزیر اعظم شہباز شریف اور دفتر خارجہ نے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہدکھ کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکیہ میں 7.8 شدت کا شدید زلزلہ آیاجس سے کئی شہروں میں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں،پڑوسی ملک شام میں بھی نقصان پہنچا۔امریکی ایجنسی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 17 منٹ پر تقریباً 17.9 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جس کے 15 منٹ بعد 6.7 شدت کا آفٹر شاک بھی آیا۔زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ میں 1498امواد ہوئیں \ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے۔

ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریزیڈنسی (اے ایف اے ڈی) نے پہلے زلزلے کی شدت 7.4 رپورٹ کی۔ترک ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں ریسکیو اہلکاروں کو کہرامنماراس اور ہمسایہ شہر غازیانتپ میں عمارتوں کے ملبے کو کھودتے ہوئے دکھایا گیا۔این ٹی وی ٹیلی ویژن نے اپنی رپورٹ کہا کہ ادیامان اور ملاتیا شہروں میں بھی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

ترک شہرمالتیا کے گورنر کے مطابق زلزلے سے 140 عمارتیں منہدم ہوگئیں۔سی این این ترکیہ ٹیلی ویژن کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وسطی ترکیہ اور دارالحکومت انقرہ کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ترک حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 2 ہزار 786 امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔ترک میڈیا کے مطابق آذربائیجان سے سرچ ریسکیو کے 370 ماہرین ترکیہ پہنچے۔

زلزلے کے جھٹکوں اورر تباہی کے بعد ترک صدر طیب اردوان نے میں ملک میں ہولناک زلزلے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔ترکیہ کے نائب صدر کے مطابق زلزلے کے بعد غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث ترک صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام شہری جو زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ ہم جلد از جلد اور کم سے کم نقصان کے ساتھ مل کر اس آفت سے نکل جائیں گے۔ترکیہ کے صدر کے مطابق 1939 کے بعد یہ ملک میں آنے والی سب سے بڑی آفت ہے جس میں 28 سو 18 گھر منہدم ہوگئے ہیں۔ادھر شام کی وزارت صحت نے بتایا کہ

شام کے حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں 7.8 شدت کے زلزلے میں کم از کم 800سے زائد ہوگئے جس کا مرکز جنوب مشرقی ترکیہ میں تھا۔شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ حلب، حما، لطاکیہ اور طرطوس کے شہروں سمیت حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں زلزلے سے سینکڑوں افراد ہلاک اور لگ بھگ ایک ہزار 89 افراد زخمی ہوگئے۔امدادی کارکنوں نے بتایا کہ ملک کے شمال مغربی علاقوں میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کم از کم 234افراد ہلاک اور 419 سے زائد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…