پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی

datetime 6  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اہم قومی مسائل پر 7 فروری کو طلب کی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کو تبدیل کردیا گیا۔وزیراعظم کی دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس 7 فروری کے بجائے اب 9 فروری بروز جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف نے

ملکی سیاسی منظر نامے پر بڑی سیاسی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے 3 فروری کو اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا بڑا فیصلہ کیا تھا، کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت تمام قومی سیاسی جماعتوں کی قیادت کو مدعو کیا تھا۔30 جنوری کو پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعے میں 101 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد دہشت گردی سمیت اہم قومی اہمیت کے مسائل و معاملات پر غور و خوض اور اتفاق رائے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاریخ کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی اے پی سی 7 کے بجائے اب 9 فروری بروز جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ملک کی تمام قومی و سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیاہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے دوران دہشت گردی، درپیش چیلنجز کے مقابلے کے لیے مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی، کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی۔قبل ازیں وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کل جماعتی کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی، تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک سے رابطہ کیا اور وزیراعظم کی طرف سے عمران خان کو اے پی سی میں شرکت کے لیے دعوت کا پیغام پہنچایا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آل پارٹیز کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس اور تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی۔ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا اے پی سی کے حوالے سے تاحال تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔فواد چوہدری نے کہا کہ باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…