ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے جاپان میں صدر ملک نور اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حق کے پیسے مانگنے پر شیخ رشید نے مجھ پر دہشت گردی کا جھوٹا مقدمہ بنوایا ، شیخ رشید کو میری بد دعا لگی ہے ، روزنامہ جنگ میں عرفان صدیقی کی خبر کے مطابق ملک نور اعوان نے
کہا کہ وہ پچھلے پانچ سالوں سے پاکستان نہیں جا سکے اپنے بوڑھے والدین سے نہیں مل سکے ، وہ دل کے مریض بن چکے ہیں دو اسٹنٹ اپنے دل میں لیکر گھوم رہے ہیں ، عمران خان کے دور حکومت میں ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں مل رہی تھیں کہ ملک نور پاکستان آیا تو مارا جائے گا ، شیخ رشید وزیر داخلہ تھے کچھ بھی کرسکتے تھے لہذا والدین کے دباو پر وہ پاکستان نہ جاسکے ، ملک نور اعوان نے کہا کہ وہ دس سال سے شیخ رشید سے پیسوں کا تقاضہ کررہا تھا اتفاق سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات ہوئی تو اپنے پیسوں کا تقاضہ کردیا جو میڈیا میں آگیا جس کے بعد مجھ پر شیخ رشید کے دباو پر دہشت گردی کا پرچہ کاٹا گیا جس میں وہ باعزت بری ہوئے لیکن سال بھر وہ عدالتوں کے چکر کاٹتے رہے ، سارا کاروبار تباہ ہوگیا آج شیخ رشید سلاخوں کے پیچھے ہے اس کو میری اور میری طرح سیکڑوں مظلوموں کی بد دعائیں لگی ہیں۔