پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ذہنی مریض نے کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنا دیا،مریم نواز کی عمران خان پر شدید تنقید

datetime 3  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ذہنی مریض نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنا دیا،عمران خان نے دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا، بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون

میں سینئر نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں سوشل میڈیا کوفعال بنانے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر مریم نواز نے سوشل میڈیا ٹیم کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کو مثبت رویوں اور تعمیری سوچ کے فروغ کے لئے استعمال کریں۔ملک بھر سے پڑھے لکھے، مہذب اور روشن دماغ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کو گند گی سے پاک کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ مریم نواز کی نوجوانوں کو کیوآرکوڈ پر سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کو مثبت رویوں اور تعمیری سوچ کے فروغ کے لئے استعمال کریں ، قائد نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) شرافت برداشت اور اخلاقی قدروں پر یقین رکھتے ہیں، سیاہ دور میں آپ کی جرات وبہادری قابل فخر ہے، حقائق اور سچائی کے فروغ کا ذریعہ بنیںم جھوٹ پھیلانے والوں کو سچائی کا آئینہ دکھائیں،معاشرے سے تقسیم در تقسیم کو ختم کرنا اور اتحاد کے جذبوب کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے سیاہ آمرانہ دور میں بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا، عمران خان نے گھروں، دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا، بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی، ذہنی مریض نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنا دیا، نوجوان معاشرے میں تحمل، اخلاق بھائی چارے کے جذبے ابھاریں، مکالمے کا جمہوری اور اسلامی طرز تکلم اپنائیں، اختلاف کرنے والے کو دشمن نہ سمجھیں، آپ رضاکارانہ جذبے سے کام کرتے ہیں، آپ پر فخر ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سائیبر سپیس پر آپ ملک اور قوم کے مفاد کی جنگ لڑیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…