عمران خان کی ٹیریان کا والد ہونے کی تصدیق یا تردید سے گریز، تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا

1  فروری‬‮  2023

اسلام آ باد (آئی این پی ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس کو خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔ مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس میں نامزد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ

میں نااہلی کیس میں ابتدائی جواب جمع کرا دیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے عمران خان نے اپنے خلاف کیس کو خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف پیش کیا ہے کہ بطور رکن اسمبلی آفس چھوڑ چکا، اس لئے میرے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں۔ عمران خان نے اپنے جواب میں یہ بھی موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس درخواست کو نہیں سن سکتی۔ واضح رہے کہ ساجد نامی شہری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقف پیش کیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں، اور انہوں نے بچوں کی تفصیل میں 2 کا ذکر کیا بیٹی کی معلومات چھپائیں۔ درخواستگزار کے وکیل حسنین ایڈوکیٹ نے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اس معاملے کو دیکھ سکتی ہے، خان صاحب ہمیشہ انکار کرتے آئے ہیں کہ میری کوئی بیٹی نہیں۔ لیکن انہوں نے کیلفورنیا میں جو بیان حلفی جمع کروا رکھا اس کی ہم نے تصدیق شدہ کاپی منگوائی ہے اور چیف جسٹس کو پیش کی ہے۔ بیان حلفی چونکہ لاہور سے بن کر گیا تھا اس لیے پاکستانی عدالت اس کیس کو سن سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…