بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کے قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا، پرویز الٰہی

datetime 26  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی نہ توڑنے کیلئے بہت سمجھایا مگر میری ایک نہ مانی،عمران خان کے قریبی لوگو ں نے پارٹی کی جڑ کاٹی، اب اسمبلی توڑ دی ہے تو دیکھ لیں کیا حال ہے،ایک سال اور کام کرتے تو یہاں (ن) لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے، ہماری عدلیہ آزاد ہے

اور وہاں انصاف مل رہا ہے، فوری طور پر الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے، عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، قائد اعظم کے بعد اتنا بڑا ایماندار لیڈر پاکستان میں نہیں آیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے کرم اور عمران خان کے اعتماد سے وزارت اعلی ملی، پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو اسمبلی مت توڑو مگر میری ایک نہیں مانی گئی۔عمران خان کو کہا تھا کہ 25 مئی یاد ہے انہوں نے نہیں چھوڑنا، ساڑھے 5 ماہ میں پانچ سال کا کام کیا، میں کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ ابھی کام کرنے دیں، اب اسمبلی توڑ دی ہے دیکھو کیا حال ہے، ایک سال اور کام کرتے تو یہاں (ن)لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے، (ن)لیگ والے ملے جو کہتے تھے کہ شکر ہے اسمبلی ٹوٹی ورنہ ہماری سیاست ختم تھی۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کے قریب موجود لوگوں نے ہی پارٹی کی جڑ کاٹی، چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔اللہ تعالی نے عمران خان کے ہر کام میں برکت ڈالی ہے، آپ لوگوں نے گھبرانا نہیں ہے، پنجاب کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو منصوبے پرانے تھے انہیں بھی ٹھیک کیا اور چلایا، وزیر آباد کارڈیولوجی اسپتال کو اپ گریڈ کیا، صحت کارڈ کا اجرا کیا گیا۔سابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ نگراں وزیر اعلی کا کام الیکشن کرانا ہے،

کیسز بنانا نہیں، وہ آرام سے بیٹھیں اور کوئی اچھا کام کر کے جائیں۔جو کچھ محسن نقوی کر رہا ہے یہ عقل کا مارا ہے، تمھارا کام الیکشن کروانا ہے وہ کرواو، کیا تم نے گھر نہیں آنا، آرام سے بیٹھو اور کوئی اچھا کام کرکے جاو تاکہ لوگ تمھیں یاد کریں، تم انتقامی کارروائیاں کیسیکر سکتے ہو، الیکشن کا ہفتے میں شیڈول آگیا تو اپ پھر کچھ نہیں کر سکتے، صاف شفاف الیکشن ہی کروادو تو بڑی بات ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…