سعودی عرب ، جرائم میں ملوث پاکستانیوں سمیت 7 ملزمان گرفتار
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں پولیس نے دو پاکستانیوں سمیت مقامی اور غیرملکی جرائم پیشہ عناصر کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں چوری، ڈکیتی، ہراسانی اور منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر شامل ہیں۔ ملزمان میں دو پاکستانی ، دو سوڈانی شہری جب کہ تین مقامی باشندے بتائے جاتے ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جنرل سکیورٹی کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی تفصیلات ایک ویڈیو کی شکل میں ٹوئٹر اکانٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں۔ملزمان میں دو سوڈانی اور 3 مقامی افراد شامل ہیں۔ ملزمان گاڑیاں چوری کرنے، انہیں استعمال کرنے، دکانوں کے اندر چوری اور مویشی چوری جیسے جرائم میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔گرفتار سوڈانی ملزمان کے قبضیسے ایک چوری شدہ گاڑی اور اس میں موجود 16 کلو گرام بھنگ پکڑی گئی۔ دو پاکستانی باشندوں سے 214 گرام ایمفیٹامائن منشیات برآمد کرنے کے بعد انہیں بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک مقامی شہری سے مسروقہ گاڑیوں کے ساتھ چرس اور دیگر منشیات برآمد کی گئی ہیں۔