راولپنڈی(آئی این پی ) گھر کے سامنے پانی پھینکنے کے واقعے پر پڑوسی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقے شاہ خالد کالونی میں پولیس اہل کار محمد زاہد کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد کو پڑوسی میر افضل نے مبینہ طور پر گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر قتل کیا اور واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر اپنے ہی گھر کے سامنے ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد کو قتل کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ائرپورٹ کی پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
راولپنڈی، گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی کے ہاتھوں پولیس اہلکار قتل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سکولوں میں داخلے کیلئے عمر کی نئی حد مقرر، والدین کی پریشانی میں اضافہ
-
تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی، طلبا کے لئے اہم خبر
-
گریٹ گیم(چوتھا حصہ)
-
کل تمام دفاتر بند رکھنے کا اعلان
-
یہ 6 ادویات ہرگز نہ خریدیں ! ہنگامی الرٹ جاری
-
سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کیلئے نئی شرط عائد
-
پرانی امپورٹڈ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
پنجاب حکومت کا ملازمین کی تنخواہ سے متعلق بڑا فیصلہ
-
اسلام آباد،وی آئی پی روٹ سے جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہل کار گرفتار
-
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑی کمی
-
قومی کرکٹر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے
-
سگے خالو کی 10 سالہ بچی سے زیادتی
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
-
ایران میں حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین کی انٹری نے سب کو حیران کر دیا



















































