جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

میٹرک پاس ہوں، ٹیچرز نالائق سمجھ کر سب سے پیچھے بٹھاتے تھے، نسیم شاہ نے بڑے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

datetime 24  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ان کی تعلیم میٹرک تک ہے اور دوران تعلیم ٹیچرز نالائق سمجھ کر کلاس میں سب سے پیچھے بٹھاتے تھے،نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنے کیرئیر کے آغاز سمیت مختلف اور دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

اس دوران میزبان کے سوال پر نسیم نے بتایا کہ میری تعلیم میٹرک ہے، پڑھائی میں بہت اچھا نہیں تھا کیوں کہ اچھا طالب علم تب بنتا جب میں پورا دن کرکٹ نہ کھیلتا، میں پورا دن کرکٹ کھیلتا رہتا تھا اس لیے اچھا طالب علم کیسے بن پاتا،انہوں نے بتایا کہ کلاس میں ٹیچرز نالائق سمجھ کر سب سے پیچھے بٹھاتے تھے لیکن ہم نالائق نہیں تھے، بس ہم کلاس میں پیچھے بیٹھ کر ٹیمز بناتے تھے تاکہ بریک میں کرکٹ کھیل سکیں،دوران انٹرویو نسیم نے غیر ملکی صحافی کو 30فیصد انگلش سے متعلق دیے گئے بیان پر بھی وضاحت دی اور کہا کہ وہ بیان میں نے سوچ سمجھ کر نہیں دیا تھا کیوں کہ میں ایک نیچرل سا انسان ہوں اور یہی رہنا چاہتا ہوں، میرا خیال ہے انسان کو جتنی انگلش آتی ہے اسے اتنی ہی بولنی چاہیے جتنی نہ آئے اس کا اعتراف کرتے ہوئے نہیں بولنا چاہیے، پہلے مجھے انگلش30فیصد آتی تھی لیکن اب میں انگلش پر کام کررہا ہوں اور میرے پاس اب 60 فیصد انگلش ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…