اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی ارکان کے سپیکر اسمبلی سے رابطے، استعفوں کی اندرونی کہانی بے نقاب

datetime 19  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا وفد مجھ سے ملنے آیا، جو لوگ آئے یا جنہوں نے میڈیا پر آکراستعفے سے متعلق کہا اور مجھے اطمینان دلایا، میں نے مطمئن ہو کر ایسے ارکان کے استعفے منظور کر لیے۔راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس جس نے مجھے اطمینان کرایا

ان کے استعفے منظور کیے، مجھ سے بہت سے پی ٹی آئی ارکان نے رابطہ کر کے کہا ہے وہ ابھی سوچ رہے ہیں، جب استعفے منظور کرتا ہوں تو بھی شور مچ جاتا ہے جب نہیں کرتا تو بھی شور مچ جاتا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سے سوال کیا گیا کہ عمران خان نے واپسی کا عندیہ دیا تو آپ نے استعفے منظور کر لیے، جس کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا ایسی بات نہیں ہے، جب پی ٹی آئی وفد آیا تو منظوری کا عمل شروع ہوچکا تھا، میں اب بھی چاہتا ہوں جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے اسمبلی میں آئیں۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے جمعہ مورخہ 20 جنوری 2023 کو دن 11 بجے ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ، اب اجلاس 20جنوی کے بجائے 27جنوری کو ہوگا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بروز جمعہ مورخہ 20 جنوری 2023 کو دن 11 بجے ہونے کے بجائے مورخہ 27 جنوری بروز جمعہ دن 11 بجے بجے منعقد ہو گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 49 کی شق بی کے ذیلی قاعدہ 2 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے جاری کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں واپسی کے عندیہ کے بعد اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ اگر جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا

تو پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے استعفے واپس لیے جاسکتے ہیں اور اسی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہفتہ آگے کر دیا گیا ۔یاد رہے کہ دو روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 35اراکین کے استعفے منظور کرلئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…