جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

نگران وزیراعلیٰ کا تقرر، چودھری پرویز الٰہی نے 3نام گورنر پنجاب کو بھجوا دیے

datetime 16  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نگران وزیر اعلی کے لئے تین نام گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو بھجوا دیئے۔وزیر اعلی پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب کو حکومتی اتحاد کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے نام بھجوائے ۔اتفاق رائے سے بھجوائے گئے ناموں میں احمد نواز سکھیرا،

ناصر محمود کھوسہ اور محمد نصیر خان کا نام شامل ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نگراں وزیراعلی کیلئے نام ہدایت کے مطابق بھیج دیئے اور اعلان بھی کردیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں تین نام فائنل کیے گئے تھے، بعدازاں وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ناموں پر اعتماد میں لیا گیا تھا۔نگران وزیر اعلی کے تقرر کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ملاقات بھی کی تھی۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی طرف سے نگران وزیراعلی کے لیے تین نام موصول ہوئے ہیںجو کہ قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بھیج رہا ہوں،چاہوں گا کہ دونوں لیڈرز مقررہ وقت تک باہمی مشاورت سے ان میں سے یا کسی اور ایک نام پر متفق ہو جائیں،علمائے کرام کا معاشرے میں امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ہے ۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے یہاں گورنر ہائوس لاہور میں مولانا اویس احمد کی قیادت میں علماے کرام کے وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ علمائے کرام کا معاشرے میں امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں محبت ،برداشت اور رواداری پر بہت زور دیا گیا ہے اور انہی احکامات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو امن اور محبت کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی کردار سازی پر بھی بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہیں یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ہمارے مذہب میں حسن اخلاق ، سچ بولنے اور وعدہ پورا کرنے کی کس قدر اہمیت ہے۔اس موقع پر مولانا اویس احمد نے کہا کہ ماضی میں گورنر پنجاب کے بطور وفاقی وزیر تعلیم تعلیمی میدان میں اور خاص طور پر تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم کے حوالے اقدامات قابل قدر ہیں۔ جنہیں پاکستان کے عوام قدر اور تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

وفد میں مولانا عامر رشید، مولانا عاقب شہزاد ،مولانا یوسف منور اورمولانا سعد اکبر شامل تھے۔دریں اثنا، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انہیں وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی طرف سے نگران وزیراعلی کے لیے تین نام موصول ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ تینوں نام قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو بھیج رہا ہوں۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ میں چاہوں گا کہ دونوں لیڈرز مقررہ وقت تک باہمی مشاورت سے ان میں سے یا کسی اور ایک نام پر متفق ہو جائیں۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…